عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاناما لیکس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو نون لیگ کا الیکشن سیل قرار دیدیا ، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ن لیگ کا آئندہ الیکشن منشور تیار کر رہا ہے ، تصویر لیکس ڈرامہ ہے ، انقلاب آئے گا تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا ۔ طاہر القادری کے کئی ماہ بعد لاہور پہنچنے پر ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں پاناما پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو آڑے لیا اور کہا جے آئی ٹی نون لیگ کا الیکشن سیل ہے اس سے کوئی توقع نہیں ۔ تصویر لیکس سے متعلق سوال پر طاہر القادری نے کہا یہ ایک ڈرامہ ہے اور ایک فلم کے پلاٹ سے کم نہیں ۔ طاہر القادری نے کہا انقلاب آئے گا ، تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا ، اس ملک کے الیکشن کو الیکشن نہیں سمجھتے یہ سب فراڈ ہے ۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا قصاص پر خاموش نہیں رہیں گے ، حوصلہ ہارنے والے نہیں مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے ۔
Leave a Reply