شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا رہنما ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے ، دعوے کی داعش یا کسی دوسرے ذریعہ سے تصدیق نہیں ہو سکی ۔ میڈیا کا کہنا ہے البغدادی کل رقہ پر ہوئے فضائی حملے میں مارا گیا ، البغدادی کی ہلاکت کی خبریں دو ہزار تیرہ میں بھی میڈیا میں آئی تھیں، لیکن بعد میں ان کی تردید کر دی گئی ۔ دوسری جانب عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ البغدادی کا نائب ایاد الجُمیلی شام کی سرحد کے قریب ایک فضائی حملے میں مارا گیا ۔ امریکا نے البغدادی کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی ہے ۔
Leave a Reply