شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان سے کھلی دشمنی کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ترقی روکنے کی کوشش کر کے تماشا لگانے والے اب خود تماشا بن چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ، گزشتہ 4 برس کے دوران ملک کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی مگر باشعور عوام نے ان عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام ان منفی عناصر کی شاطر چالوں کو جان چکے ہیں ۔ یہ عناصر جھوٹ کے سہارے باشعور عوام کو ورغلا نہیں سکتے ۔
Leave a Reply