لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 24 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن بادامی باغ کے علاقہ سبزی منڈی، شفیق آباد کے علاقہ بند روڈ اور اس سے ملحقہ افغان بستیوں اور اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر24 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.