ملتان :سکول ٹیچر کا چار سالہ بچے پر تشدد ، مار مار کر کمر لال کر دی

ملتان میں نجی سکول کے استاد کا 4 سالہ معصوم بچے پر تشدد ، تھپڑ مار مار کر بچے کی کمر لال کر دی ۔ والدین کا استاد کیخلاف پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، ملتان کے علاقے پل واصل پر واقع نجی سکول کے استاد صائم نے صرف ٹھیک نہ لکھنے پر 4 سالہ ننھے سمیع اللہ پر تشدد کیا ۔ تھپڑوں سے بچے کی کمر لال کر دی ۔ بچے کے والد کیمطابق سکول انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع دی ہے تاہم تاحال ان کی جانب سے تشدد کرنے والے استاد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ بچے پر تشدد کے بعد اس کی کمر پرتھپڑوں کے نشان موجود ہیں تاہم سکول کی جانب سے کارروائی نہ کی گئی تو وہ پولیس میں استاد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔ بچے پر تشدد کے بعد استاد سکول سے ہی غائب ہو گیا اور اپنا موبائل نمبر بھی بند کر دیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.