پشاور: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں افراد میں دو سگے بھائی جہانزیب اور اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتلا منتقل کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.