پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظوری کے بعد اجلاسوں کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی نے بجٹ منظوری کے بعد کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے وقفہ سوالات کے لئے ڈے الاٹمنٹ کر دی ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کی بجث اور گزشتہ مالی سال کے ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ سولہ جون کو سپیشل ایجوکیشن ، امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ کے محکموں کے سوالوں کے جواب دیئے جائیں گے ۔ 19 جون کو یوتھ افئیر اورسپورٹس ، کان کنی و معدنیات کے سوالوں کے جواب دیئے جائیں گے ۔ بیس جون کو آبکاری ، محصولات ، ٹرانسپورٹ ، سماجی بہبود و بیت المال کے محکموں کے سوالوں کے جواب دیئے جائیں گے ۔ اکیس جون کو تحفظ ماحول ، بہبود آبادی کے محکموں کے سوالات کے جواب دیئے جائیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.