چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سرگودھا ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق، ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھوں گا۔ بلاول بھٹو نے تمام تنظیموں سے دورے کا شیڈول مانگ لیا، کہتے ہیں عید الفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر کا دورہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی میں بھٹواور بی بی شہید کا خون شامل ہے، فتح کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دوں گا۔
Leave a Reply