پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے مقام پر پولیس تھانہ کیچی بیگ کاعملہ اے پی سی کے قریب کھڑا ڈیوٹی دے رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے تین پولیس اہلکار عاشق علی، مصطفیٰ اور محبوب جاں بحق اور ایک راہگیر اللہ گل زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی راہگیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں اہلکاروں کی میتوں کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی نے چکی شاہوانی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
Leave a Reply