Breaking News

پی ٹی آئی کے تنظیمی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

تحریک انصاف کے پارٹی تنظیمی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، عمران خان کا مقابلہ پارٹی کے ایک عام کارکن نیک محمد خان سے ہے ، تیرہ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کی ضرورت کے پیش نظر ہونے والے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے ووٹنگ کا عمل آج بھی جاری ہے ۔ گزشتہ شب بارہ بجے اس ضمن میں ووٹنگ کاآغاز ہوا ۔ تحریک انصاف کے ووٹرز موبائل فون میسیج کے زریعے ووٹ کا حق استمعال کررہے ہیں پارٹی انتخابات میں عمران خان انصاف پینل سے الیکشن میں حصہ لےرہےہیں جبکہ انکے مقابلے میں احتساب پینل سے پارٹی کارکن نیک محمد خا ن ہیں ۔

پارٹی کے تمام اہم رہنما اور ختم ہونے والے تنظیمی عہدیدار عمران خان کے پینل میں شامل ہیں ۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین انصاف پینل میں عمران خان کے ساتھ اپنے پرانے عہدوں پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ ووٹرز کو ایک پینل کے لئے ایک ووٹ دینا ہے جو پینل کے سب امیدواروں کے لئے ووٹ تصور ہوگا ۔ عمران خان کے مد مقابل پینل میں زیادہ تر رہنما غیر معروف ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مسیج کے جواب میں ووٹرز کو انصاف پینل کو ووٹ دینے کیلئے ایک جبکہ احتساب پینل کے لئے دو لکھ کر جوابی میسیج کرنا پڑے گا ۔ سیاست بھی افطار بھی عمران خان نے آج پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ، چوہدری شجاعت حسین نے بھی کل 20 سیاسی رہنماوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔بلاول بھٹو بھی پیر کے روز پنجاب بھر کےجیالوں کے گرینڈ افطار ڈنرسے خطاب کریں گے ۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے افطار ڈنر اور سیاست کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو بنی گالہ میں افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے ۔ افطار کی میز پر روزہ افطاری کے بعد سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے ہوگا ۔ عمران خان کی زیرصدارت پارٹی جے آئی ٹی پر حکومتی حلقوں کی تنقید کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی پیر کے روز مختلف سیاسی جماعتوں کے 20 رہنمائوں کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر افطار پر بلالیا ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے جماعت اسلامی ، عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، مجلس وحدت المسلمین کے قائد ین کو افطارپر مدعو کیاہے۔ افطار ڈنر میں سینیٹر سراج الحق ،لیاقت بلوچ سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے افطار ڈنر میں جے آئی ٹی ، باہمی سیاسی تعاون اوردیگر معاملات پر غورہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی افطار کی میز پر سیاسی محفلوں کااہتمام کررکھا ہے ۔ بلاول بھٹو بلاول ہاوس میں جیالوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دے رہے ہیں بلاول بھٹو پیر کےروزمقامی کلب میں پنجاب تنظیم کی جانب سے پنجاب بھر کےجیالوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کریں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved