ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر کیخلاف فیروز پور روڈ پر شہریوں کا احتجاج

لاہور میں فیروز پور روڈ شمع چوک کے رہائشیوں کا ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر کے خلاف احتجاج ، ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بےگھر بھی ہوئے اور پورا معاوضہ بھی نہ ملا ، ایکسپریس ہائی وے منصوبے کے متاثرین حکومت سے انصاف مانگمنے سڑکوں پر نکل آئے۔ رہےانصاف چوہدری کالونی کچی آبادی کے رہائشی صبح سویرے ہی سڑک پر آنکلے ۔ بچے بوڑھے ، جوان اور خواتین سخت گرمی میں سراپا احتجاج بن گئے اور فیروز پور روڈ بند کر دی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد ہیں ، بے گھر کرکے انتہائی کم معاوضہ دیا جارہا ہے ۔ ایل ڈی اے حکام ، پولیس افسران اور ڈپٹی مئیر میاں طارق موقع پر پہنچے جنہوں نے مذاکرات کرکے کئی گھنٹوں بعد فیروز پور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھلوایا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.