بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، دو نوجوان شہید

دوسری طرف بھارتی فوج کی طرف سے جہاں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے وہاں آزادکشمیر میں سیز فائرلائن کی کھلی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بھارتی فوج پونچھ ، کوٹلی ، حویلی ، بھمبر ، لیپہ اور نیلم میں بھی فوجی پوسٹوں کے ساتھ شہری آبادی کوبھی وقفے وقفے سے نشانہ بناتی آئی ہے ۔ بھارتی فوج کی گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے بٹل ، تتہ پانی اور عباسپور کے علاقوں میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ پاک فوج کی طرف سے دشمن کو دندان شکن جواب بھی دیا جارہا ہے ۔
بھارتی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صبح بھی پونچھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارت نے گولہ باری کی جس سے دو کم عمر لڑکے شہید اور دو سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے پونچھ ضلع میں بٹل اور درہ شیر خان سیکٹر اور کوٹلی کے تتہ پانی سیکٹر میں آج صبح بھارتی فوج نے سول آبادی پر شدید گولہ باری کی جس سے تتہ پانی کے بھابرہ او دھنہ گاوں کے دو 18 سالہ نوجوان اسد اور وقار شہید ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.