جے آئی ٹی کا ریکارڈ کی ٹمپرنگ کا الزام بہانہ تو نہیں؟ لیگی رہنماؤں کو خدشہ

پانامہ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی کے سمن پر وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آئین کی بالادستی کیلئے جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی تعظیم کیلئے جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا، ماضی میں کبھی کسی نے کمر درد اور کسی نے سکیورٹی کا بہانہ کیا، عوام عمران خان کے جھوٹے الزام کا جواب لے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر ان کے تحفظات آج سچ ثابت ہو گئے، گواہوں کو دھمکایا گیا اور وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.