حسین ، حسن کی دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

تصویر لیک پرجے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ، اہلکاروں ، عملے سے پوچھ گچھ ، جواب آج واجد ضیا جمع کرائیں گے ، تحقیقاتی ٹیم کی دھمکیوں،مشکلات سے متعلق بھی درخواست کا جائزہ لیا جائیگا ، حکومت کو نوٹس جاری کرنیکا امکان بھی ہے ۔

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور جے آ ئی ٹی تحقیقات میں رکاوٹوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ آج دوپہر ایک بجے کرے گا ۔ جے آئی ٹی اس حوالے سے آج اپنا جواب جمع کرائے گی ۔ ادھر جے آئی ٹی نے تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی،

سکیورٹی اورنگرانی کرنیوالے افسروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ، تصویر کی حقیقت کے حوالے سے جے آئی ٹی نے جواب میں سکیورٹی اہلکاروں ، کنٹرول روم اور عملے کے بیانات شامل کیے ہیں ۔ امکان ہے کہ جے آئی ٹی کی مشکلات اور دھمکیوں سے متعلق درخواست کا عدالت جائزہ لے گی اور حکومت کو نوٹس جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بینک کی درخواست بھی سنی جائے گی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.