نواں شہر چوک پر عوامی راج پارٹی اور تحریک انصاف نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں ایم این اے عامر ڈوگر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ جمشید دستی کو فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیں گے۔
Leave a Reply