وزیر اعظم اور آرمی چیف آج سعودی عرب جائیں گے

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب جائیں گے ۔ سعودی ، قطر کشیدگی میں کمی کے حوالے سے سعودی حکام سے بات چیت کریں گے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سعودی عرب ، قطر، یو اے ای ، بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں ۔ سفراء کی جانب سے وزیر اعظم کو سعودی قطر تنازعے اور کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف اسلامی ممالک کے درمیان تنازعے پر پاکستانی موقف بیان کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر کشیدگی میں کمی کے حوالے سعودی قیادت سے بات کریں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.