وزیر اعظم نوازشریف قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی حکام سے ملاقاتوں میں قطر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنے پر زور دیں گے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ مسلم ممالک اختلافات چھوڑ کر ایک ہو جائیں کیونکہ امت کی خوشحالی کا سفر متحد ہو کر ہی طے ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل خلیج بحران پر سعودی عرب، یو اے ای اور قطر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بریفنگ لی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خلیج بحران پر تشویش ہے، خواہش ہے کہ سعودی عرب اور قطر بات چیت کے ذریعے معاملات طے کریں۔
Leave a Reply