آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں بھی پاکستان کو جیت کے حوالے سے سبقت حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے3 میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 2 میچز جیتے اور ایک میں شکست کھائی ، ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے سات سات میچز جیتے ہیں۔ انگلینڈ کی سر زمین پر سر ی لنکا کے خلاف ہونے والے تینوں میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ میں سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جیتنے والی ٹیم کو سیمی فائنل اور ہارنے والوں کو وطن واپسی کا ٹکٹ ملے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دنیا کے مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑ ا بھاری ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین 1975 سے 2015 تک مجموعی طور پر 147ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 84 میچز جیتے ، 58 ہارے ایک ٹائی اور 4 کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔
Leave a Reply