کراچی :فاروق ستار ، خوش بخش شجاعت ، اسلم آفریدی کے وارنٹ جاری

کراچی کی مقامی عدالت نے پانی کی بندش کے خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاج کیس میں مفرور ملزمان ڈاکٹر فاروق ستار ، خوش بخت شجاعت ، اسلم آفریدی کے وارنٹ گرفتار جاری کر دئیے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں پانی کی بندش کے خلاف وزیر اعلی ہائوس پر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی ۔ مقدمہ میں نامزد محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق عدالت میں پیش ہوئے ۔ تفتیشی افسر حاضر نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ ان میں ڈاکٹر فاروق ستار ، خوشبخت شجاعت ، اسلم آفریدی سمیت دیگر شامل ہیں ۔ عدالت نے سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی ۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے پانی بندش کے خلاف احتجاج کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.