بلاول اسلام آباد روانہ، اعلیٰ سطح پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دورہ لاہور کے دوران پانچ جون سے بارہ جون تک بلاول ہاؤس میں افطار پارٹیوں میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ بلاول نے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیئے، وہ ایک روز کے لئے ملتان کے دورے پر بھی گئے ہیں جہاں پر تحریک انصاف کے تین سابق ارکان اسمبلی نے ان سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیئر مین پی پی اسلام آباد پہنچنے کے بعد کل زرداری ہاؤس میں سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پندرہ جون کو زرداری ہاؤس میں پی پی روالپنڈی ڈویز ن کے عہدیداروں کا اجلاس اور افطار ڈنر ہو گا۔ بلاول بھٹو سولہ جون کو پشاور اور بیس جون کو کوئٹہ میں دونوں ڈویژنل اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.