بورے والا: مسافر بس اور مزدا میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

قصور سے کراچی جانے والی بس نواحی اڈا طفیل آباد کے قریب مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں چارافراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بورے والا میں دم توڑ گئے۔ حادثے کے نتیجہ میں 15 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال اور تحصیل ہیڈ کواٹر بورے والا پہنچا دیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے زیادہ افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.