رحیم یار خان :ڈاکٹر کی گرفتاری کیخلاف شیخ زاید ہسپتال میں ہڑتال

رحیم یار خان میں ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ اور اینٹی کرپشن آفس کا گھیراؤ کیا گیا ۔ شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ساتھی ڈاکٹر آئی سرجن ڈاکٹر صدیق آزاد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ، ڈاکٹر کو اینٹی کرپشن کی جانب سے 4 روز قبل شہری سے پندرہ ہزار رشوت کے عوض ملازمت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے احتجاج سے او پی ڈی ، آؤٹ ڈور ، ایمرجنسی بند ہوگئی اور مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ۔ ینگ ڈاکٹر نے محکمہ اینٹی کرپشن کے آفس کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی ۔ اس دوران ایک ڈاکٹر شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا جسے پولیس موبائل میں ہسپتال لیجایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر کو فوری رہا کیا جائے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.