سی ٹی ڈی نے کی کماہاں انٹرچینج رنگ روڈ کے قریب خفیہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد نذیر اور ممتاز خان شامل ہیں، جن کے قبضہ سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے لاہور میں سکیورٹی اداروں کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
Leave a Reply