چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ جرم ہے، جے آئی ٹی بننے پر موٹو گینگ نے مٹھائی بانٹی تھی، وزیر اعظم کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی صحیح کام نہیں کر سکے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے شاہی خاندان کی مدد کر رہے ہیں، جسٹس عظمت سعید نے کہا نیب چوروں کو بچا رہا ہے۔ عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پیشی سے پہلے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے ایک بار پھر قطری خط کو تنقید کا نشنہ بناتے ہوئے کہا کہ خط جھوٹا ہے، ورنہ قطری شہزادہ پاکستان آ جاتا، قطری شہزادہ نہیں آ رہا تو ان کا کیس ختم، انکے پاس دو ڈھائی ہفتے رہ گئے، وقت ختم ہو رہا ہے، اس لیے جے آئی ٹی پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا کی واپسی کا نہیں پتا تھا،خوش آمدید کہتے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کو پاپولر قرار دیا، جو پاپولر ہے، وہ اپنی مرضی کرے؟ کچھ نہ کہا جائے؟
Leave a Reply