وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سعودی حکام سے ملاقاتوں میں قطر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان اورعوام حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں ۔ سعودی عرب کا پاکستانیوں کےدل میں خاص مقام ہے ۔ سعودی فرمانروا کا کہنا ہے دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خلاف جنگ مسلم امہ کے مفاد میں ہے ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور سعودی عرب کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن پہنچ گئے ، جدہ میں شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور سعودی عرب کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم نوازشریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب کےعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر سعودی عرب پہنچے ۔ شاہی محل میں شاہ سلمان نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس اہم دورے میں آرمی چیف ، مشیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.