پی آئی اے کا مسافروں کے لئے آن لائن چیک ان سہولت کا آغاز

پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے موبائل اپلیکیشن اور آن لائن چیک ان کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر اب ٹکٹس کی بکنگ آن لائن کروا سکیں گے ، مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی 24 گھنٹے سے 3 گھنٹے قبل تک چیک ان کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پرکراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اندرون ملک پروازوں کیلئے چیک ان سہولت فراہم کی گئی ، تا ہم آئندہ دنوں میں اس کا دائرہ اندرون و بیرون ملک تک بڑھا دیا جائے گا ، قومی ایئرلائینز کے ترجمان کے مطابق اقدام سے پی آئی اے کو براہ راست سیلز بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.