گینگ وار دہشتگرد پھر پنپنے لگے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بارش کر دی۔ فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ جس میں گینگ وار کارندے ماما یعقوب اور بلال ملوث ہیں۔ ملزمان پہلے بھی متاثرہ خاندان کے تین چراغ گل کر چکے ہیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 10 خول تحویل میں لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملیر بکرا پیڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گلبہار سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔
Leave a Reply