Breaking News

سعودی ، قطرتنازع :پاکستان ایک حد تک کردار ادا کرسکے گا

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مکمل طور پر غیر جانبداری دکھاتے ہوئے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازع حل کرانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے دونوں ممالک پر اثر و رسوخ استعمال کیا جائے گا، امیر کویت جابر الاحمد الصباح ، ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف بھی سعودی عرب کے شاہی خاندان اور قطر کے حکمران خاندان سے اپنے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے دونوں کو صلح صفائی کے ساتھ معاملات حل کرنے پر زور دیں گے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں خلیجی ممالک کے درمیان تنازع کے حوالے سے وزارت خارجہ اور خلیج میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس میں انہیں ترک صدر کی جانب سے اس معاملہ پر رابطے پر اعتماد میں لیا ،اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا کہ پاکستان کا کردار کیا ہوسکتا ہے اور کس طرح سے فریقین سے بات کی جائے ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ پاکستان کا یہ کردار مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہوگا جس میں دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا کہ امہ کی بہتری کے لئے آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو باور کرایا گیا کہ یہ کردار محدود ہوگا کیونکہ دونوں اطراف اچھے تعلقات کے باوجود ایک حد تک ہی کردار ادا کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت خارجہ کے افسران و سفیروں پر زور دیا کہ ان کے کسی بیان سے ایسا کوئی شائبہ پیدا نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کا جھکاؤ کسی ایک طرف ہے ،پاکستان کے قطر اور سعودی عرب دونوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں، اسی تناظر میں پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت ایک ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئی ہے
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved