جے آئی ٹی نے رحمٰن ملک کو 23 جون کو طلب کر لیا

پانامہ جے آئی ٹی نے سینیٹر رحمٰن ملک کو 23 جون کو طلب کر لیا۔ رحمٰن ملک کو حدیبیہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقاتی دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے سینیٹر رحمٰن ملک کو گزشتہ روز منگل کو طلب کیا تھا۔ تاہم، رحمٰن ملک نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی سے نئی تاریخ مانگی تھی جس کے بعد اب انہیں 23 جون کا سمن بھیجا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.