سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، مینگورہ، شانگلا سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ کے قریب پہاڑی سلسلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.