لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن نواں کوٹ کے علاقہ میں واقع بس اڈوں اور ان سے ملحقہ آبادیوں جبکہ نصیر آباد کے علاقہ مکہ کالونی میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر5 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.