میرا کوئی بھانجا نہیں ، سعد رفیق نے فوٹو لیک سے لا تعلقی ظاہرکر دی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے اپوزیشن رہنما ایسے بیانات نہ دیں جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کسی نامعلوم شخص کو میرے ساتھ جوڑنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، کہا گیا کہ تصویر لیک کے پیچھے میرا بھانجا ہے حالانکہ میرا کوئی بھانجا نہیں ۔ انہوں نے کہا ہم دو بھائی ہیں ،کوئی بہن نہیں ہے لہذا بھانجے کا رشتہ وجود ہی نہیں رکھتا ۔ حماد جاوید نامی شخص کو نہیں جانتا ، تصویرلیک کا معاملہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا اعتراض کرنے کامطلب کسی پردباؤڈالنا نہیں،جے آئی ٹی پرپہلے عمران خان اوراعتزازاحسن نے اعتراض کیاتھا، مشرف دورمیں تحقیقات کرنیوالوں پراعتراض ہماراحق تھا،عدالتوں میں جانے کاکھیل عمران خان نے شروع کیا،عمران خان کوبغلیں بجانے کی ضرورت نہیں ،وہ جس شاخ پربیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں،انہوں نے پارلیمنٹ کاتماشا باربارلگایا،عمران خان جمہوریت پرخودکش حملہ کررہے ہیں، بے بنیادمہم چلانے والے کوبری طرح ناکامی ہوگی ،حدیبیہ پیپرملزکاعدالتوں سے فیصلہ ہوچکا ہے ، نہال ہاشمی کے حوالے سے ان کاکہنا تھا انہوں نے بہت بڑی حماقت کی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.