پاناما کیس کی تحقیقات ، وزیر اعظم کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

پاناما لیکس کی تحقیقات ، وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز لگ گئے ۔ سخت سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم کی جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ہوگی ۔ بڑے دن کے لیے بڑی تیاریاں ہو رہی ہیں ، سڑکوں کی مرمت کے علاوہ صفائی مہم بھی زوروں پر ہے ۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔ جوڈیشل اکیڈمی کی چار دیواری بھی اونچی ہونے لگی ۔ وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز بھی لگ گئے ۔ مئیر راولپنڈی اور مئیر اسلام آباد دونوں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچے اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ٹوٹی سڑکیں ٹھیک تو دیگر انتظامات بھی وزیر اعظم کے شایان شان بنائے جا رہے ہیں ۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے چار دیوار اونچی کرنے کے ساتھ جنگلے بھی لگائے جا رہے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.