پانامہ لیکس کی تحقیقات، وزیر اعظم کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

وزیر اعظم کی جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ بڑے دن کے لیے بڑی تیاریاں، سڑکوں کی مرمت اور صفائی مہم زوروں سے جاری ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ جوڈیشل اکیڈمی کی چار دیواری بھی اونچی ہونے لگی۔ وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز بھی لگا دیئے گئے۔ مئیر راولپنڈی اور مئیر اسلام آباد دونوں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچے اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے چار دیوار اونچی کرنے کے ساتھ جنگلے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.