ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوشیرواں برکی کو ہٹانے کابھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ نوشیرواں برکی عمران خان کے کزن بھی ہیں ۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج ، او پی ڈی بند کرنے کی کوشش پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے ، متعدد ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا ۔
ڈاکٹروں نے ایک بار پھر او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس اور ڈاکٹروں کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ پولیس نے مظاہرین پر ڈنڈے برسا دیئے ، متعدد ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کی جانب سے تشدد کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے دیگر ہسپتالوں سے بھی ڈاکٹروں کو بلا لیا اور صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دوران ڈیوٹی فوت شدہ ملازمین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے ، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو تحلیل کرنے اور سروس سٹرکچر دینے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے مختلف ہسپتالوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ دو ہفتے سے جاری ہے ۔
Leave a Reply