چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بھرپور سیاسی لڑائی کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے بڑوں کی بڑی بیٹھک آج بھی اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ بلاول بھٹو نے بھرپور سیاسی لڑائی کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کو ہر طرح کے سیاسی حالات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ رحمان ملک کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ جے آئی ٹی میں بھرپور انداز سے شریف فیملی کے خلاف شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی مقابلے کے لئے تیار رہے۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام ٹاپ لیڈر شپ کو نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں آج سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیکر پارٹی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.