کراچی: پانی بحران، میئر وسیم اختر بھی شہریوں کے ساتھ نعرے لگانے لگے

میئر کراچی وسیم اختر یوسف گوٹھ میں سکول کے افتتاح کے بعد باہر آئے تو بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ مل کر نعرہ بازی بھی کی۔ شہری پانی دو کے نعرے لگا رہے تھے جس پر میئر کراچی بھی مظاہرین کے ساتھ مل گئے۔ نیو کراچی میں تعمیراتی کام کے جائزہ لیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف قانون اقدامات پر چارج شیٹ بنا رہے ہیں۔ میئر کراچی نے دگنی لاگت سے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود مسائل کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.