گلستان جوہر میں گزشتہ روز باپ بیٹے کے قاتلوں کو لواحقین نے شناخت کر لیا۔ دونوں باپ بیٹے کو ارشد پپو کے داماد بلال پپو اور ماما یعقوب نے قتل کیا۔ نو ماہ قبل مقتول محمد علی کے تین بیٹوں کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔ تدفین پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ گلستان جوہر سنی پرائڈ میں گزشتہ روز نویں منزل پر رہائش پذیر محمد علی اور اس کے بیٹے آصف کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔ اہلخانہ کہتے ہیں کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔ باپ بیٹے کے قتل پر پورے اپارٹمنٹس میں فضا سوگوار ہے۔ دونوں باپ بیٹے کی نمازہ جنازہ سنی پرائڈ میں ادا کی گئی اور تدفین اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل محلے میں ہوئی۔
Leave a Reply