کوئٹہ: نرسز کا ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا، چیف جسٹس کی ایکشن لینے کی یقین دہانی

نرسیں دسویں روز اپنے مطالبات کے حق میں سول ہسپتال سے نکل کر بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے پہنچ گئیں۔ نرسوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ احتجاج کرنے والی نرسوں نے ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جونہی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پہچنے تو انہوں نے نرسز کو بلوا کر انکے مطالبات سنے اور انہیں پرامن رہنے کا کہا۔ چیف جسٹس کی جانب سے انکے مطالبات پر ایکشن لینے کی یقین دہانی پر نرسز پرامن طورپر منتشر ہو گئیں۔ نرسز کا کہنا تھا کہ وہ سول ہسپتال میں جاری دھرنے میں جا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گئیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.