Breaking News

لگتا ہے جے آئی ٹی نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کر دی :رانا ثنا

رانا ثنا اللہ نے اداروں پر الزامات لگانے پر جے آئی ٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جے آئی ٹی نے تمام اداروں سے بیک وقت لڑائی شروع کر دی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون کپتان کے جے آئی ٹی کی حمایت میں باہر نکلنے کے اعلان پر بھی سیخ پا ہو گئے اور انہیں کھری کھری سنا دیں ۔ رانا ثنا اللہ نے کے پی میں ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نتھیا گلی میں لڈو کھیلنے سے فرصت نہیں ، کے پی جا کر کرپشن میں ڈوبے خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹروں سے مسائل حل کرے ۔
جے آئی ٹی نے پکچرلیک ہونے کے بعد مجرم پکڑ لیا ، نام اور ادارہ نامعلوم ہے ، کیا ملزم کا تعلق عدلیہ سے ہے ، رانا ثنا اللہ برس پڑے اور کہا کہ لگتا ہے جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آگئی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاناما جے آئی ٹی پر خوب گرجے برسے اور کہا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان جیسا رویہ اپنا رکھا ہے ، لگتا ہے کہ جے آئی ٹی بھی کنٹینر پر چڑھ گئی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved