وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ایک بار پھر جے آئی ٹی پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ اس لیے نہیں کیا کہ اسے سپریم کورٹ نے مقرر کیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے جمہوریت اور عدلیہ مضبوط ہو گی، اب جے آئی ٹی پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے۔ وزیر قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پوری دنیا کے گلے پڑ گئی ہے، جے آئی ٹی جب شہباز شریف سے سوالات کرے گی تو پھر کسی کو بلانے کی ضرورت نہیں رہے گی، اگر تصویر لیکس کا ملزم پکڑا گیا ہے تو اس کا نام بتایا جائے؟ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے جے آئی ٹی کی سماعت پر کچھ نہیں کہا، وزیر اعظم کے مؤقف سے جے آئی ٹی کو افاقہ ہوا ہو گا، جے آئی ٹی کبھی ادھر کبھی ادھر بہکی بہکی پھر رہی ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالتی نہیں ہو گی، ایک ایک لفظ کو پرکھا جائے گا۔
Leave a Reply