قومی اسمبلی کے ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومت پر سخت تنقید کی۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔ تحریک انصاف کے ایک رکن نے گریباں چاک کر کے احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے خورشید شاہ کی قیادت میں سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ایوان میں شدید احتجاج کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پلے کارڈز اٹھا کر اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آ کر دورہ سعودی عرب اور قطر تنازعے پر بریفنگ دیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ ہوں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ بجٹ کو بھی متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں۔
Leave a Reply