مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھی بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ ماہ رمضان میں 25 کشمیری شہید، 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی جاریت کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن منانے پر بھارتی فوج کی جانب سے دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی میں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ملکر مقابلہ کرنا ہو گا۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے، چینی شہریوں کے اغواء کے معاملے پر حکومت چین سے رابطے میں ہیں، اغواء ہونے والی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں۔
Leave a Reply