وزیراعظم 1 ارب 62 کروڑ کے مالک، بنی گالہ اراضی کی مالیت 75 کروڑ

الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کےاثاثوں کی مالیت جاری کردی ، وزیراعظم کے پاس ایک ارب 62 کروڑ کے اثاثے ، عمران خان کے استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ارب 62 کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی ہے ۔ ذاتی گاڑی کوئی نہیں تاہم دولاکھ مالیت کی چار بکریوں کے مالک ہیں ، ان کے پاس 6 لاکھ کا فرنیچر بھی ہے ، کپتان نے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ بتائی ہے ، انہوں نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کے پاس 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ہیں ، وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر ) صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی 19کروڑ ، شاہ محمود قریشی 50 کروڑ ، جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے جبکہ خورشید شاہ 3 کروڑ روپے سے زائداثاثوں کے مالک،ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سےزائد اثاثے رکھتے ہیں ، سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.