وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے ۔ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کیلئے جے آئی ٹی میں ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ میٹل ڈی ٹیکٹر سے بھی کارکنوں کی تلاشی لی گئی ۔ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا تھا اور وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر تمام راستوں کی سکیننگ کی گئی تھی ۔ وزیر اعظم کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی جانے والوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف ، حسین نواز بھی شامل ہیں ۔ جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر کارکنوں نے نعرے لگا کر وزیر اعظم کا استقبال کیا جس پر وزیر اعظم نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔ وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے خاص بات یہ تھی کہ وزیر اعظم بغیر کسی پروٹوکول کے جے آئی ٹٰی پہنچے ۔ وزیر اعظم اکیلے ہی جوڈیشل اکیڈمی میں پہنچے اور ان کے اہلخانہ کو ویٹنگ روم میں ہی روک لیا گیا اور اس سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے بند کمرے میں سوالات کئے جائیں گے اور انہیں تمام سوالات کے جوابات دینا ہوں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.