Breaking News

عید الفطر 26 جون کو ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 24 جون کی صبح 7 بج کر 31 منٹ پر پیدا ہو جائے گا اور رمضان کی 29 تاریخ یعنی 25 جون کی شام واضح طور پر دکھائی دے گا۔ عید الفطر کا چاند ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دکھائی دے گا تاہم موسم کافی یا جزوی ابر آلود ہو گا۔ خیال رہے کہ پشاور کی مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگر علمائے کرام کی جانب سے چاند کی شہادت کے آزاد اعلانات کے بعد پیدا ہونے والے تنازع سے نمٹنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے رواں سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور سردار محمد یوسف کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ہم مفتی پوپلزئی کو اجلاس میں مدعو کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگر وہ خود نہیں آتے تو اپنا نمائندہ بھیج دیں گے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved