اسلام آباد : بہارہ کہو میں قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی منفرد گیلری

قرآن گیلری میں اولیاء کرام کے ہاتھ سے لکھے درود پاک اور آیات قرانی بھی بڑی تعداد میں رکھی گئی ہیں ۔ یہ نادر نسخے پاکستان بھر میں مختلف اسلامی نمائشوں میں بھی عام عوام کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی گیلری ہے جس میں ہر عہد کا نسخہ قرآن موجود ہے۔

قرب الہی کی سچی لگن ،عشق رسول ﷺکی جستجو ، حضور پاک ﷺ کے دور میں لکھے گئے خط سے لیکر ہر عہد کا نسخہ قرآن ، تاریخ اسلام کا قیمتی خزانہ اسلام آباد میں کی گیلری میں محفوظ ہے۔

اس خوبصورت عمارت کا دروزاہ کھلے تو اسلامی معلومات کا ایک بڑا اور نادر ذخیرہ آپ کا منتظر ہوتا ہے ، یہاں 6 سو سال پہلے لکھے گئے ترک ، ایرانی اور عربی رسم الخط کے قرآن پاک بھی موجود ہیں۔

اس منفر دگیلری میں قرآن پاک کے کئی ہزار نادر نسخوں کیساتھ نالین مبارک اور روزہ رسول ﷺ کی دو چادریں بھی ہیں ۔ زائد پرویز بٹ کہتے ہیں اینٹیکس کی دنیا میں گم تھا رب تعالی نے دین کے لیے چن لیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.