پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر اپنی ذات کو فائدہ پہچانا کرپشن کہلاتا ہے۔ لوگ ایک الزام پر جیل چلے جاتے ہیں لیکن نواز شریف پر 4 الزام ہیں۔ نواز شریف نے اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا جو سب سے بڑا چارج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹی جا رہی تھی، آج اسی پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جبکہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں قطری خط کا جھوٹ بولا گیا۔ اگر نواز شریف اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا لیں کہ قطری خط درست ہے تو صرف اس صورت میں تسلیم کرونگا۔
Leave a Reply