ملتان: (دنیا نیوز) کالی پل شجاع آباد میں سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبد الحمید، لال گل اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
–
Leave a Reply