ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادلوں کی سورج کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے ۔ جڑواں شہروں میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں گذشتہ روز گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی تاہم آج پارہ 38 سے 40 کے درمیان رہے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، بہاولپور ، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ آج بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔
Leave a Reply